سرکاری خدمات سے سبکدوش صدر مدرس مرزا انصار اللہ بیگ کے اعزاز میں جلسۂ اعترافِ خدمات آج۔


بیدر، 4 جولائی (نامہ نگار): کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ضلع بیدر کے زیرِ اہتمام سرکاری خدمات سے سبکدوش ہونے والے گورنمنٹ ہائر پرائمری اردو اسکول، نرنہ(تعلقہ ہمناآباد) کے سابق صدر مدرس جناب مرزا انصار اللہ بیگ کی طویل، مثالی اور قابلِ قدر تدریسی و انتظامی خدمات کے اعتراف میں جلسۂ اعترافِ خدمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ تقریب آج بروزاتوار، 5 جولائی 2026ء، صبح 11 بجے گلوبل سیمینارک ہائر پرائمری اینڈ ہائی اسکول، اندروں فتح دروازہ، بیدر میں منعقد ہوگی، جہاں جناب مرزا انصار اللہ بیگ صاحب کی کئی دہائیوں پر محیط تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
اس جلسہ میں محکمۂ تعلیم کے عہدیداران، اساتذہ، سماجی و تعلیمی شخصیات اور ضلع بھر کے معززین کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین نے تمام اساتذہ، معلمات، سابق طلبہ اور عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔