مدرسہ احیاء العلوم و مریم للبنات رنگم پیٹھ کا تعلیمی دورہ۔


رنگم پیٹھ، 28 جولائی: عظیم پریم جی فاؤنڈیشن، بنگلورو کی پروگرام مینیجر محترمہ منی بھنڈاری نے ضلع کوآرڈینیٹر جناب سچن کمار سلکی، بلاک کوآرڈینیٹر جناب بھرتیش اور جناب الیاس پرویز کے ہمراہ مدرسہ احیاء العلوم و مریم للبنات، رنگم پیٹھ کا تعلیمی دورہ کیا۔
دورے کا مقصد مدرسہ میں جاری تدریسی و تعلمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنا، اساتذہ کی تدریسی حکمتِ عملی کو سمجھنا اور ادارے کے تعلیمی ماحول کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر محترمہ روبینہ بیگم کی انگریزی (کنڑا) کلاس اور جناب اطہر مبین ملا کی ریاضی (سائنس) کلاس کا تفصیلی مشاہدہ کیا گیا۔
بعد ازاں وفد نے ادارہ کے سربراہ مولانا اصغر صاحب سے ملاقات کی اور مدرسہ کی تعلیمی سرگرمیوں، کامیابیوں اور مستقبل میں معیاری تعلیم کے فروغ کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اساتذہ کے ساتھ بھی مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی، جس میں تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد نے مدرسہ کے خوشگوار تعلیمی ماحول، طلبہ کی دلچسپی اور اساتذہ کی محنت و لگن کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
آخر میں وفد نے ادارہ کے سربراہ مولانا اصغر صاحب اور مدرسہ کے تمام اساتذہ و عملے کا پرتپاک استقبال، بہترین تعاون اور مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔