کہانی - بارش کا پہلا قطرہ - از قلم: رہبر تماپوری۔
کہانی -
بارش کا پہلا قطرہ -
از قلم: رہبر تماپوری۔
زمین مدتوں سے پیاسی تھی۔ سورج کی تیز دھوپ نے ہر شے کو جھلسا دیا تھا۔ ایک کسان صبح سے شام تک سخت محنت کرتا، مگر سوکھے کھیت اس کی تمام امیدیں بھی خشک کر رہے تھے۔ بیمار باپ کا علاج، بچوں کی تعلیم اور گھر کے اخراجات نے اسے بے بس کر دیا تھا۔ ایک تپتی دوپہر وہ درخت کے سائے تلے بیٹھ گیا۔ اس نے اپنے گناہوں پر سچے دل سے توبہ کی، ربِ کریم سے معافی مانگی اور بارش کی دعا کی۔ دعا ختم ہوتے ہی گھنے بادل چھا گئے۔ بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی مٹی کی سوندھی خوشبو پھیل گئی۔ کسان نے سجدۂ شکر ادا کیا اور یقین کر لیا کہ سچی توبہ اور دعا کے بعد اللہ تعالیٰ کی رحمت ضرور نازل ہوتی ہے۔
Comments
Post a Comment