مرزا انصار اللہ بیگ صدرمدرس - سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول نرنہ، تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کی وظیفہ یابی پر - میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔


مرزا انصار اللہ بیگ صدرمدرس - 
 سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول نرنہ، تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کی وظیفہ یابی پر - 
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔

دوست ہوں، سمجھا د ئے انصار بیگ 
میرے بھائی کے لئے انصار بیگ 

اُردو طلبہ کو پڑھاتے تھے فقط 
اب موظف ہوگئے انصار بیگ 

ایک ہے نام ِ خدا رہتے ہیں نزد
اور نہیں رکھتے گِلے انصار بیگ 

کہہ رہے تھے، شاہ رگ سے ہے قریب 
رکھے ہی نئیں فاصلے انصار بیگ 

آپ سے ملنے کی خواہش ہے بہت 
تجربے ہوں گے نئے انصار بیگ 

بات اِن سے کرکے دیکھیں زیست کی 
پھرلگیں گے یہ بھلے انصار بیگ 

سب سے مل کے رہنا اِن کو آتا ہے 
باس سے مل کے رہے انصا ربیگ 

ملتے ہوں گے شاعروں سے آج کل 
خوب ہیں جو تجزیے انصار بیگ 

کوئی دکھ دل میں چھپائے ہوں گے آپ 
کس لئے ہیں قہقہے انصار بیگ 

زیست اچھی گزرے باقی ماندہ 
زندہ ہوں سب ولولے انصاربیگ 


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔