پلاسٹک تھیلوں کا خاتمہ کریں، کپڑے کے تھیلے اپنائیں" آگاہی پروگرام منعقد۔
تملناڈو سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ:
آج ضلع رانی پیٹ کے آرکاٹ میونسپل مسلم بوائز پرائمری اسکول میں ایمائیکل فاؤنڈیشن کی جانب سے "پلاسٹک تھیلوں کا خاتمہ کریں، کپڑے کے تھیلے اپنائیں" کے عنوان سے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر طلبہ میں ماحولیات کے تحفظ اور پلاسٹک کے مضر اثرات سے متعلق شعور اجاگر کیا گیا۔ تمام طلبہ کو کپڑے کے تھیلے اور بسکٹ تقسیم کیے گئے تاکہ وہ پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے ماحول دوست عادات کو اپنائیں۔
اس پروگرام میں ایمائیکل فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر آر. فاروق، سروَنن، تھنگا پانڈیان، اسکول کے ہیڈ ماسٹر رضوان اللہ، سراج الدین اور جیلانی بیگم نے شرکت کی اور طلبہ کو ماحولیات کے تحفظ اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
Comments
Post a Comment