ظہیرآباد میں باران رحمت کے لئے نماز استسقاء کا دوسرے دن بھی اہتمام - حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی کی رقت انگیز دعاء

 
ظہیرآباد19/ جولائی(نمائندہ،جی،یم) عیدگاہ کمیٹی ظہیرآباد کی جانب سے باران رحمت کو طلب کرنے لئے ظہیرآباد وآطراف دیہات کے مسلمانوں کے لیے نماز استسقاء کا دوسرے دن بھی اہتمام کیا گیا۔ اور الحمدللہ آج بروز اتوارصبح آٹھ بجے نماز استسقاء اداکی گئی جس میں نماز استسقاء سےقبل اصلاحی خطاب کرتے ہوئے مفتی عبد الصبور صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں بارش کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ باران رحمت ہمارے گناہوں کی کثرت کی بناپر نازل نہیں ہورہی ہے اور فرمایا جس قوم کے مردو عورت میں بے حیائی عام ہوجاتی ہے تو اللہ تعالیٰ طاعون کی وباء کو پھیلا دیتے ہیں اور جو قوم زکوۃ ادا نہیں کرتی بارش روک لی جاتی ہے اور ناپ تول میں کمی بدعہدی یہ وہ کبیرہ گناہ ہیں جن کی وجہ سے اللہ ہم سے ناراض ہیں اسلئے ہمیں یہ گناہ ترک کرنا چاہیے نماز استسقاء کی امامت مولانا حمایت علی صاحب نے کی آخر میں حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی نے دعاء کے آداب بتائے اور مسلمانوں کو ان کبیرہ گناہوں خصوصا زکوۃ نہ نکالنا اور ناپ تول میں کمی کرنے سے فورا توبہ واستغفار کرنے کی تلقین فرمائی اور کہا کہ اگر تمام مسلمان سچے دل سے زکوۃ نکالیں گے تو کوئی مسلمان بھیک مانگتا ہوا نظر نہیں آئے گا اسی طرح ناپ تول میں کمی کرنا چاہے وہ تجارت میں ہو یاجس کا جو حق ہے اسے ادا نہ کرنا یہ بھی ناپ تول میں کمی کرنا ہے ملازم کا اپنا کام صحیح انجام نہ یہ سب ناپ تول میں کمی کرنا ہے اسلئے سچی توبہ کرکے اٹھیں اور باران رحمت کے لئے رقت انگیز دعاء تمام مسلمانوں نے گڑگڑا کر اللہ کے سامنے دعائیں کی اس موقع پر شہر کے تمام علماء أئمہ معصوم طلبہ کے علاوہ مسلمانوں کا ایک جم غفیر موجود تھا۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔