تنظیم فروغ اردو،تمل ناڈو (انڈیا) کے زیر اہتمام " کرناٹک کے منتخب ادباء و شعراء کی ادبی خدمات" پر دو روزہ بین الاقوامی اردو سیمینار کا انعقاد۔
"کرناٹک کے منتخب ادباء و شعراء کی ادبی خدمات" پر دو روزہ آن لائن بین الاقوامی اردو سیمینار زیر اہتمام : تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو (انڈیا) بتاریخ 19-20 ستمبر 2026 بذریعہ زوم لنک ان شاء اللہ منعقد ہے. مشہور و معروف ادیب و شاعر فخر جنوب جناب سراج زیبائی صاحب شیموگہ اور محترمہ آر،عابدہ سعیدی بنگلور کی جانب سے 220 شخضیات پر عناوین منتخب کئے گئے ہیں۔ دیگر اہل قلم خواتین و حضرات کرناٹک کے منتخب ادباء، شعراء،انشاء پرداز، صحافی، ناول نگار، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، اردو اساتذہ کی تدریسی خدمات وغیرہ پر مفصل روشنی ڈالیں گے. ان مقالات پر مشتمل کتاب ISBN نمبر کے ساتھ شائع کی جائے گی۔ اس دو روزہ بین الاقوامی آن لائن سیمینار کی مجلس مشاورت کے اراکین میں 1.پروفیسر م ن سعید صاحب، بنگلور، 2.پروفیسر سید سی خلیل احمد صاحب، شیموگہ، 3.پروفیسر مسعود سراج صاحب، میسور، 4.پروفیسر سید سجاد حسین صاحب چنئی مقیم حال بنگلور، 5.ڈاکٹر محمد داؤد محسن صاحب، داونگرے، 6.جناب اعظم شاہد صاحب، بنگلور، 7.جناب سراج زیبائی صاحب،شیموگہ، 8.ڈاکٹر اقبال النساء صاحبہ، بنگلور،9.ڈاکٹر شائستہ یوسف صاحبہ، بنگلور،10.ڈاکٹر شکیلہ بانو گوری خان صاحبہ، دھارواڑ، 11.ڈاکٹر انوپما پول صاحبہ، بنگلور، 12.پروفیسر سید وصی اللہ بختیاری صاحب، کڈپہ13.ڈاکٹر عرفات حسین شاہ کشمیری، آندھرا پردیش، 14.ڈاکٹر تمیم احمد، وی۔جیسی اردو کی قد آور شخصیات فہرست میں شامل ہیں۔ تنظیم فروغ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) کے زیر اہتمام یہ 13واں سیمینار ہے۔ 220 عناوین میں سے فی الحال 58 مقالے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ مقالات پر مشتمل کتاب کےلئے منتخب 100 مقالے مطلوب ہیں۔ لہذا اہل قلم حضرات و خواتین سے درخواست ہے کہ اس سنہرا موقع کا بھر پور فائدہ حاصل کریں۔پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی ۔مزید جانکاری کے لیے رابطہ کریں، ڈاکٹر تمیم احمد۔وی، چئیرمین، تنظیم فروغ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) 9444192513
Comments
Post a Comment