ظہیرآباد میں شاندار مشاعرہ و ادبی اجلاس کا نہایت ہی کامیاب انعقاد - سیف الدین غوری، شفیع الدین ایڈوکیٹ، ہاشم علی، اعجاز عرفان و دیگر نے خطاب کیا۔


ظہیرآباد۔ 14/جولائی ادباء و شعراء ظہیرآباد کے زیر اہتمام ادبی اجلاس و مشاعرہ بروز اتوار شب 10 بجے بمقام عقب حیات ہاسپٹل ظہیرآباد پہلی منزل پر ادبی اجلاس و شاندار مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔سینئر شاعر جناب سیف الدین غوری سیف صاحب نے صدارت فرمائی۔نظامت کے فرائض جناب ظہور ظہیرآبادی نے بخوبی انجام دیے اور تمام مہمان شعرائے کرام کا بہترین انداز میں تعارف پیش کیا۔محفل کا آغاز حضرت مولانا سید شاہ افسر پاشاہ قادری قبلہ کی تلاوت قرأت کلام پاک سے ہوا۔صدر مشاعرہ نے مہمانان کا خیر مقدم کیا اور حمد و باری تعالٰی پیش کی۔مہمان خصوصی شاعر خلیج جناب جلیل نظامی نے اپنے مخصوص اندازِ ترنم میں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و اعلی و سلم میں نعت رسول کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔جناب سید مقصود صاحب نے مختصر و جامع مضمون پیش کیا۔مہمان اعزازی جناب محمد ہاشم علی صدر محبان اردو تلنگانہ نے ادبی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب ظہور ظہیرآبادی کی کاوشوں سے شہر حیدرآباد سے آج کی اس محفل میں یہ عالمی شہرت یافتہ مشہور استاذ الشعراء کی شرکت ممکن ہوئی ہے ان کی حیدرآباد میں بھی ادبی سرگرمیاں و صحافتی رپورٹنگ و تشہیر کے سبھی سرہانا کرتے ہیں۔داعی محفل جناب شفیع الدین شفیع ایڈوکیٹ چیرمین حیات ہاسپٹل ظہیرآباد، جناب اعجاز عرفان،جناب منہاج عسکری،جناب بشارت،جناب علیم الدین نے اظہار خیال فرمایا۔بعد ازاں مشاعرہ کا آغاز ہوا جس میں میزبان شعرائے کرام جناب سیف الدین سیف غوری(صدر مشاعرہ)جناب سید منیرالدین ساخر،جناب نظام الدین عاضم، جناب شکیل ظہیرآبادی،جناب ظہور ظہیرآبادی (ناظم مشاعرہ)داعی محفل جناب شفیع الدین شفیع اور مہمانان خصوصی مہمان شعرائے کرام جناب محمود شاہد(کڈپہ آندھراپردیش) حیدرآباد سے تشریف لائے شاعر خلیج جناب جلیل نظامی،جناب سیف نظامی، جناب الطاف شہریار، جناب ارشد شرفی اور جناب فیاض علی سکندر(سداسیوپیٹ) نے کلام سناکر سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی۔باذوق زندہ دل سامعین نے مہمان شعرائے کرام سے بار بار کلام سنانے کی خواہش کی۔ آخر میں تمام مہمانان و شعرائے کرام کی شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔سامعین میں شہر ظہیرآباد کی معزز سماجی،سیاسی،مذہبی وصحافتی برادری نے شرکت فرماکر مشاعرہ کو کامیاب کیا۔حاضرین محفل نے مہمان شعرائے کرام سے مصافحہ کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور شعرائے کرام کے ساتھ سلفی تصاویر لیں اور اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظہیرآباد میں عرصہ دراز کے بعد اتنا اچھا مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کے لئے ہم ظہور ظہیرآبادی صاحب کے ممنون ہیں۔جناب محمد علیم الدین کے اظہار تشکر پر رات دیر گئے بہت ہی خوشگوار ماحول میں محفل اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔