تقریبِ اجرا کی یادگار - مصنف : سید فاروق احمد قادری، ضلع بیڑ، مہاراشٹر۔
تقریبِ اجرا کی یادگار -
مصنف: سید فاروق احمد قادری، ضلع بیڑ، مہاراشٹر۔
"سلگتا احساس" میری ادبی زندگی کی پہلی تصنیف ہے، جس کا پہلا ایڈیشن 28 جنوری 2011 کو یشونت راؤ چوہان ناٹیہ گرہ، ضلع بیڑ، مہاراشٹر میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کے دوران منظرِ عام پر آیا۔
اس تقریب میں ملک کے معروف شاعر حسن کمال صاحب سمیت متعدد ممتاز ادبی، صحافتی، سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین، مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی کمیشن، جناب نوید الزماں صاحب کی خصوصی شرکت نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ تمام مہمانوں نے کتاب "سلگتا احساس" کو سراہا اور مصنف کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
"سلگتا احساس" میری زندگی کے تجربات، جدوجہد، احساسات اور ادبی سفر کی سچی داستان ہے۔ قارئین کی محبت اور اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی میرے لیے ہمیشہ باعثِ افتخار رہی ہے۔
ان شاء اللہ "سلگتا احساس" کا دوسرا ایڈیشن، نظرِ ثانی، اضافوں اور نئے مضامین کے ساتھ بہت جلد شائع ہوگا۔ اس وقت کتاب اردو ٹائپنگ اور تدوین کے مرحلے میں ہے۔
Comments
Post a Comment