اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا سولاپور، ضلع و شہر سولاپور کی نئی عاملہ کمیٹی کی توسیع۔


سولاپور، 10 جولائی 2026 : (راست) اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا سولاپور، ضلع و شہر سولاپور کی عاملہ کمیٹی کی توسیع آج (10 جولائی 2026) ریاستی صدر الحاج الدین فاروقی کی سرپرستی و رہنمائی میں عمل میں آئی۔
اس موقع پر سٹیزن اردو اسکول کے ہیڈماسٹر مظہر شاہپورے، رچبھرے اردو اسکول کے ملا سر، ایسوسی ایشن کے علاقائی مشیر و ضلع صدر اے۔ غفور عرب اور ضلع سکریٹری ماجد کلادگی موجود تھے۔
معزز مہمانوں کے ہاتھوں نومنتخب عہدیداران کی گلپوشی کی گئی اور انہیں تقرری نامے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر تمام عہدیداران کو ایسوسی ایشن کے روشن مستقبل اور کامیاب سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

نومنتخب عہدیداران درج ذیل ہیں:
- جاوید چاندا — علاقائی نائب صدر
- فیاض احمد عبدالمجید سگری — ضلع سکریٹری
- محمد شعیب محمد شفیع نائک — ضلع نائب صدر
- بلال محمد یونس شیخ — شہر کارگزار صدر
- انوار عبدالرشید شیخ — شہر معاون سکریٹری
آخر میں سنگھٹنا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام اساتذہ سے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔