کربلا، پیغام حق و وفا۔ - ازقلم : صوفی حکیم خلیفہ حضرت عثمان جوہری۔
کربلا، پیغام حق و وفا۔
ازقلم : صوفی حکیم خلیفہ حضرت عثمان جوہری۔
ایک دریا قطرہء وحدت امام اولیں
شدت غم کربلا معصوم زین العابدیں۔
کربلا میں لٹ گیا مولا علی کا کارواں۔
ہیں ستون آنبیا اصغر بہتر جانشیں۔
ذرہ ذرہ خون آلودہ بہ روح ذل منن
اشک آنکھوں سے رواں اور ٹکڑے ٹکڑے دل حزیں۔
یہ شہادت دین کے احکام کا اعلان ہے
جس سے روشن آج بھی ہے مصطفائی کی جبیں۔
کلمہء تصدیق حق اللہ وہی پیغام ہے
جس کی بنیاد حقیقت ہے امام المرسلیں۔
کربلا کے سانحے نے یہ سبق ہم کو دیا
کتنی عظمت کا ہے حامل آپ کا دینِ مبیں۔
تو بھی اے عثمان!ان کے درد و غم کو لے کے چل
سر بہ خم قربانِ من ہے کربلا کی سرزمیں۔
صوفی حکیم خلیفہ حضرت عثمان جوہری۔
آٹو نگر؛ نیشنل ہائی وے نمبر چھ جلگاؤں خاندیش مہاراشٹر ۔
Comments
Post a Comment