ایس آئی آر گھر گھر رابطہ مہم کے تحت بھگونت کھوبا کی عوام سے فارم جلد جمع کرانے کی اپیل۔


بیدر، 25 جولائی (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر قائد بھگونت کھوبا نے ایس آئی آر گھر گھر رابطہ مہم کے تحت بیدر شہر کے وارڈ نمبر 18، بوتھ نمبر 155 میں گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات کی اور فارموں کی تکمیل و جمع آوری کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ متعدد افراد نے فارم تو بھر لیے ہیں لیکن ابھی تک متعلقہ بی ایل او کے حوالے نہیں کیے، جبکہ بعض خاندانوں نے فارم مکمل نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر جلد از جلد فارم مکمل کرکے متعلقہ بی ایل او کے پاس جمع کرائیں تاکہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بھگونت کھوبا نے کہا کہ ایس آئی آر گھر گھر رابطہ مہم کا مقصد ہر گھر تک پہنچ کر عوام کی رہنمائی کرنا، فارموں کی تکمیل میں تعاون فراہم کرنا اور اس عمل کو بروقت مکمل بنانا ہے۔ اس دوران انہوں نے شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سنے اور ضروری رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر پارٹی کے مقامی قائدین و کارکنان نے بھی مہم میں حصہ لیا اور گھر گھر پہنچ کر عوام کو فارم بروقت جمع کرانے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر وکرم مودالے، نتین کپور، کے۔ سدرامیشور ریڈی، گنیش، شری کانت اورادکر، گروناتھ جیانتیکر، روی وٹگے سمیت دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔