متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ ، تمل ناڈو کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی ہند کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ و مشاعرہ کا انعقاد کیا جاے گا۔


تمل ناڈو سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ :  
متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ ، تمل ناڈو کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی ہند کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ و مشاعرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام 15 اگست 2026، ہفتہ کو اسلامیہ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول، وانمباڑی، ضلع تروپتور، تمل ناڈو میں منعقد ہوگا۔ تقریب کے مطابق جلسہ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا، جبکہ آل انڈیا مشاعرہ شام 7:00 بجے منعقد کیا جائے گا، جس میں معروف شعراء و ادباء شرکت کریں گے۔
متحدہ اردو تنظیم، تمل ناڈو نے تمام اردو دوستوں، شعراء، ادباء، طلبہ اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس عظیم الشان قومی و ادبی تقریب میں بھرپور شرکت کرکے اردو زبان سے اپنی محبت اور وطنِ عزیز ہندوستان سے وابستگی کا عملی ثبوت پیش کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔