اخلاقی انحطاط جب معاشرہ اپنی سمت کھو دیتا ہےازقلم میم علی۔
اخلاقی انحطاط جب معاشرہ اپنی سمت کھو دیتا ہے
ازقلم میم علی۔
فرانسیسی ماہرِ عمرانیات ایمل ڈرکائم (Émile Durkheim) نے اینومی اخلاقی انحطاط (Anomie) کا تصور پیش کیا۔ اینومی اخلاقی انحطاطی ایسی حالت کو کہتے ہیں جب معاشرے کے اصول، اقدار اور سماجی رہنما اصول کمزور یا غیر واضح ہو جائیں۔ اس صورت میں افراد خود کو تنہا، بے مقصد، غیر محفوظ اور معاشرے سے کٹا ہوا محسوس کرنے لگتے ہیں۔
اینومی عام طور پر تیز رفتار سماجی تبدیلی، معاشی بحران، بے روزگاری، سیاسی عدم استحکام یا سماجی انتشار کے دوران پیدا ہوتی ہے۔ جب لوگوں کا اعتماد سماجی اداروں پر کم ہو جاتا ہے اور انہیں اپنی زندگی کا واضح مقصد نظر نہیں آتا تو جرائم، ذہنی دباؤ، تنہائی اور دیگر سماجی مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ڈرکائم کے مطابق ایک مضبوط معاشرہ وہ ہے جہاں افراد کے درمیان اعتماد، تعاون، مشترکہ اقدار اور سماجی یکجہتی موجود ہو۔ خاندان، تعلیمی ادارے، مذہبی و سماجی تنظیمیں اور مقامی برادریاں افراد کو تعلق، شناخت اور مقصد فراہم کرتی ہیں۔
اینومی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ایک مضبوط معاشرہ صرف قوانین سے نہیں بلکہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار، سماجی یکجہتی اور ایک دوسرے کے تعاون سے قائم رہتا ہے۔ ہم کو ہمارے معاشرے پر غور کرنا چاہیے
ایم۔ علی
لیکچرر
Comments
Post a Comment