محکمہ تعلیمات کے افسران اور دیگر افراد کی سعی کی بدولت حمیلہ پورکلسٹر میں سرکاری کالج قائم ہونے جارہاہے:محمد اظہر علی۔
بیدر۔ 16/جولائی (راست) حمیلہ پور کلسٹرمیں سرکاری ہائی اسکول اورکالج کے قیام میں میرایعنی CRPمحمداظہر علی اور سرکاری اردوہائیرپرائمری اسکول حمیلہ پو رکے صدرمعلم جناب محبوب استاد کاکوئی رول نہیں ہے۔ یہاں جو کچھ ہورہاہے وہ محکمہ تعلیمات کے افسران اور اردوزبان کے دیگر چاہنے والوں کی مسلسل یاد دہانی اور ضرورت کے اظہار کے بعدہورہاہے۔مختلف وقتوں میں اخبارات میں اس ضرورت کا اظہار ہوتارہاہے۔ یہ بات جناب محمد اظہر علی CRPحمیلہ پورکلسٹر نے کہی۔ وہ آج جمعرات کو سرکاری اردولوئر پرائمری اسکول اگراہا ر میں اپنی تہنیت کے بعد خطاب کررہے تھے۔ مؤظف صدر مدرس اور سماجی کارکن جناب اسدسلیم کی جانب سے تہنیت کے بعد وہ خطا ب کررہے تھے۔آگے کہاکہ ہائی اسکول اور کالج کا آنا حمیلہ پو رکلسٹر کے لئے مسرت کی بات ہے جس کے لئے میں اپنے سے اوپر کے تمام افسران اور یہاں کے معلمین کاشکریہ اداکرتاہوں۔ انھوں نے طلبہ سے بھی کہاکہ یہاں پنجم جماعت تک پڑھنے کے بعد حمیلہ پو راسکول میں داخلہ لیں، پھروہاں پی یوسی سال دوم تک مفت تعلیم حاصل کرنانہ بھولیں۔حکومت ضرورت مند وں کو ہر سہولت پہنچانے کی پابند ہے۔ جناب اسدسلیم اور محمدیوسف رحیم بیدری نے بھی خطاب کیا۔اسدسلیم نے طلبہ کو کھیل کھیل میں گنتی،اوراردو وانگریزی کے حروف تہجی سکھائے۔ شاعر وادیب جناب یوسف رحیم بیدری نے طلبہ کو اپنی تازہ ترین نظم ”کدو“ سنائی جس کو سن کر طلبہ بے حد محظوظ ہوئے۔
موٹا ہرااور لمبا کدو
اک میرا، اک تیرا کدو
گاؤں ہمارا ہے اگراہار
ملتایہاں ہے میٹھا کدو
سی آرپی جناب اظہر علی کے لئے ایک قطعہ پیش کیا گیا ؎
نیک ہیں CRPاظہر علی
ان کوکہہ دیں گے سبھی دلبر علی
خدمت ِ اردو کی خاطر میرؔاب
چاہیے ہم کوفقط گھر گھر علی
جناب اسدسلیم کے لئے بھی انھوں نے تازہ ترین اشعار پیش کئے اوران کی خدمات کوسراہا ؎
محبتوں کاراستہ اسدسلیم
ہے دوستی کا ذائقہ اسدسلیم
غریب طلبہ کی مدد کی وجہ سے
ہواہے مجھ سے بھی بڑا اسدسلیم
اسے نہ ضابطے ہی قید کرسکے
وہ میرسا، وہ پیر سا اسدسلیم
محمدیوسف رحیم بیدری اور اسدسلیم نے صدرمعلمہ فاطمہ صاحبہ کوبھی تہنیت پیش کی۔جب کہ CRPاور اسکول کی جانب سے یوسف رحیم اور اسدسلیم کی شالپوشی کی گئی اور گل پیش کئے گئے۔اس موقع پر دوطلبہ میں بیاگ، اور باقی تمام طلبہ وطالبات میں قلم اورکاپی تقسیم کی گئی۔ دیگر دومعلمات بھی شریک ِ تقریب رہیں۔ اظہار تشکر پر تقریب اختتام کو پہنچی۔
Comments
Post a Comment