منڈنگڑھ تعلقہ کے بانکلوٹ قلعہ اردو اسکول کو مثالی اسکول کا ایوارڈ۔
رتناگیری، 14 جولائی: ضلع پریشد پرائمری ماڈل اسکول بانکلوٹ قلعہ اردو اسکول کو سال 25-2024 کے لیے ضلع پریشد رتناگیری کا "آدرش شالا" (مثالی اسکول) ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔ یہ باوقار ایوارڈ رتناگری ضلع کے پالک منتری اودے سامنت صاحب کے ہاتھوں سے دیا گیا۔
یہ اسکول رتناگیری ضلع کی مثالی اسکولوں میں سے ایک ہے۔ اسکول کی اس شاندار ترقی میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر جناب مظفر ماپکر، سکندر ماپکر، انتخاب انوارے، ڈاکٹر نوشاد انوارے، تمام والدین اور تمام گاؤں والوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے ہیڈ ماسٹر پٹھان شاہ خالد خان کا بہت بڑا تعاون رہا ہے۔
اسی کے ساتھ سابق کیندر پرمکھ جناب بشیر پرکار سر، موجودہ کیندر پرمکھ جناب احمد ناڈکر سر، وستار ادھیکاری جناب راجیندر ریوالے سر، وستار ادھیکاری(اردو) جناب نظیر ولیلے سر کی رہنمائی حاصل رہی۔ نیز بلاک ایجوکیشن آفیسر (گٹ شکشن ادھیکاری) محترمہ کلیانی مولے میڈم کی حوصلہ افزائی بھی شامل حال رہی۔
Comments
Post a Comment