نظم اردو ٹیچر - سرفراز حسین فراز پیپلسانہ، مرادآباد اتر پردیش الہند۔
نظم اردو ٹیچر -
سرفراز حسین فراز پیپلسانہ، مرادآباد اتر پردیش الہند۔
آتے ہیں جب اردو ٹیچر
دلکش ہو جاتا ہے منظر
صورت بھولی بھولی ان کی
میٹھی - میٹھی بولی ان کی
جادو سا کرتے ہیں سب پر
آتے ہیں جب اردو ٹیچر
دلکش ہو جاتا ہے منظر
گرمی ہے فطرت میں انکی
نرمی ہے عادت میں انکی
ملتے ہیں وہ سب سے ہنسکر
آتے ہیں جب اردو ٹیچر
دلکش ہو جاتا ہے منظر
بات ادب سے کرتے سب سے
ہر دم ڈرتے اپنے رب سے
پڑھتے ہیں وہ اردو فر فر
آتے ہیں جب اردو ٹیچر
دلکش ہو جاتا ہے منظر
لفظوں کے لکھواتے مطلب
شعروں کے سمجھاتے مطلب
املا بھی کرواتے اکثر
آتے ہیں جب اردو ٹیچر
دلکش ہو جاتا ہے منظر
آتے ہیں جب اردو ٹیچر
دلکش ہو جاتا ہے منظر
سرفراز حسین فراز پیپلسانہ
مرادآباد اتر پردیش الہند
Comments
Post a Comment