رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی میں ریاضی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد۔


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) کے ایم ای سوسائٹی کے زیرِ انتظام رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی میں منگل، 28 جولائی 2026 کو ریاضی کی تدریس کو مزید مؤثر، دلچسپ اور سرگرمی پر مبنی بنانے کے مقصد سے ایک روزہ ریاضی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ریاضی کے اساتذہ نے میتھس لیبارٹری کے مختلف تدریسی وسائل کی مدد سے جدید تدریسی طریقوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ورکشاپ کا آغاز محترمہ ندا ڈولارے کی پیشکش سے ہوا۔ انھوں نے اسٹیکنگ اسکوائر اور چارٹ پیپر کی مدد سے قدرتی اعداد، عوامل، مضارب، اولی اور مرکب اعداد کے تصورات کو نہایت آسان اور دلچسپ انداز میں واضح کیا۔ ان کی سرگرمی نے ثابت کیا کہ عملی تدریس کے ذریعے طلبہ ریاضی کے بنیادی تصورات کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں۔ محترمہ فریسہ فقیہ نے ریاضیاتی ماڈلز کی مدد سے سہ جہتی اشکال کے سطحی رقبہ اور حجم کے ضابطوں کی اخذ کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ ورکشاپ کے تیسرے سیشن میں متقی پٹیل سر نے بلاک ٹولز کی مدد سے کسروں کی تدریس کا مؤثر طریقہ پیش کیا۔ انھوں نے صحیح اور غیر صحیح کسر، کسروں کے تقابل، جمع اور تفریق جیسے موضوعات کو عملی سرگرمیوں کے ذریعے آسان انداز میں سمجھایا۔اختتامی سیشن میں جناب آصف انصاری نے نمبر بورڈ اور چارٹس کی مدد سے مختلف اقسام کے اعداد، جفت و طاق اعداد، مربع اعداد اور اولی و مرکب اعداد کی شناخت کو نہایت مؤثر اور اختراعی انداز میں پیش کیا۔ورکشاپ کے اختتام پر اساتذہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرگرمی پر مبنی تدریس اور میتھس لیبارٹری کے وسائل کا مؤثر استعمال ریاضی جیسے مشکل مضمون کو طلبہ کے لیے آسان، دلچسپ اور بامقصد بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آخر میں رئیس ہائی سکول اینڈ جونیر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری نے۔ لوازمات کے ساتھ ہونے والی ریاضی کی تدریس کی اہمیت کو واضح کیا۔ شرکاء نے اس نوعیت کی مزید تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔