دکنی غزل - میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔


دکنی غزل - 
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔

 اپنے بارے میں وہ اچھا اچھا بول کو ہے 
میرے بارے میں تھُو، کڑواکڑوابول کو ہے 

سننے والا لُچا جھوٹا جھوٹا بول کو ہے 
بولنے والا تو بس سچا سچا بول کو ہے 

لے رئے مے سے دوروپے سوبچ سے زیادہ کیوں 
 میرے جیسوں سے کیا چندا چندا بول کو ہے 

میں بھی بڑا بڑا کو ہوں، کالی کالی موٹی بھینس
وہ بھی مے کو گینڈا موٹا غاٹا بول کو ہے 

 اچھا سا ہے بولنا اس کے بارے میں مے کو
وہ تو میرے بارے میں گندا گند ابول کو ہے 

کوئی بھی پوچھے تو کھیلاں کرتا جارا تھا
وہ نئیں بولا تو کیا، چمڑا چمڑا بول کو ہے 

میری امی کی بھؤ اور میری دولن بن کو 
جب سے ائی ے، میر امیکہ میکہ بول کو ہے

ہے خنزیر کی سیرت والا، لائق فائق جو
سارے سرداروں میں بلوا بلوا بول کو ہے

دنیا والوں سے ان ناطہ رکھا سو ہے کَتے 
اللہ والوں سے بھی تھوڑا تھوڑا بول کو ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔