غزل - ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ۔بیجاپور کرناٹک۔


غزل  - 
ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ۔بیجاپور کرناٹک۔

خدا کا نور برسنے لگا ہے صورت پر
زمانہ رشک کرے ہے تمہاری قسمت پر

جنہیں بھروسہ نہیں رہتا اپنی محنت پر
وہ لوگ روتے ہی رہتے ہیں اپنی قسمت پر

مقابلے میں ہزاروں کے تین سو تیرہ
ہے فخر ہم کو صحابہ کی اس شجاعت پر

سکون و چین زمانے سے مٹ ہی جائےگا
تمہاری طرح اتر آئیں گر شرارت پر

کسی کو آنکھ اُٹھا کر کبھی نہیں دیکھا
ہمیں ہے ناز بہت آپ کی شرافت پر

ہمیں تو ایک دن انصاف مل ہی جائےگا
ہمیں یقین ہے اس دیش کی عدالت پر

کٹایا سجدے میں سر ہاں مگر جھکایا نہیں
زمانہ رشک کرے آپؓ کی شہادت پر

منافقوں سے ذرا مہروؔ ہوشیار رہو
یہ لوگ پردے ہی ڈالیں گے بس حقیقت پر

مہرالنّساء مہروؔ۔بیجاپور کرناٹک۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔