جمعیت علماء رنگم پیٹ تماپور کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کامیابی کے ساتھ منعقد۔


بتاریخ 19 جولائی 2026 بروز اتوار جمعیت علماء رنگم پیٹ تماپور تعلقہ شوراپور ضلع یادگیر کے زیر اہتمام ایک بامقصد اور روح پرور شجرکاری مہم کا انعقاد عمل میں آیا اس پروگرام کا مقصد ماحولیات کے تحفظ سرسبز و شاداب معاشرے کے قیام اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا
پروگرام کی نظامت مولانا مفتی محمد رفیق ندوی شیخ امام و خطیب عثمانیہ مسجد رنگم پیٹ تماپور نے نہایت خوبصورت انداز میں انجام دی پروگرام کا آغاز مولانا ذوالفقار صاحب رشادی امام و خطیب مکہ مسجد تماپور کی پرسوز تلاوت قرآن سے ہوا جس سے محفل نور سے منور ہوگئی
اس کے بعد مولانا عبداللہ صاحب نے بارگاہ رسالت میں نعت رسول کا خوبصورت نذرانہ پیش کیا جس سے حاضرین کے دل عشق رسول سے سرشار ہوگئے
بعد ازاں مولانا مفتی ضمیر صاحب اشاعتی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء رنگم پیٹ تماپور نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام معزز مہمانان کرام علماء ائمہ مساجد کے ذمہ داران اور شرکائے پروگرام کا خیرمقدم کیا اور شجرکاری مہم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی
اس کے بعد مولانا مفتی عبدالقدیر صاحب اشاعتی صدر جمعیت علماء رنگم پیٹ تماپور و امام و خطیب شیخ مسجد (مرکز) نے شجرکاری مہم کے عنوان پر جامع اور مؤثر خطاب فرمایا انہوں نے قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں درخت لگانے کی فضیلت ماحول کی حفاظت صدقۂ جاریہ کی اہمیت اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز ماحول کی ضرورت پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے فرمایا کہ اسلام صرف عبادات ہی کا دین نہیں بلکہ انسانوں جانوروں اور ماحول کے حقوق کی حفاظت کی بھی تعلیم دیتا ہے اور درخت لگانا ایک عظیم نیکی اور مستقل اجر کا ذریعہ ہے
اس موقع پر شہر کے معزز قائدین سماجی شخصیات اور مساجد کے صدور کی خدمت میں اظہار تشکر و احترام کے طور پر ایک ایک پودا بطور تحفہ پیش کیا گیاجن معزز شخصیات کو پودے پیش کیے گئے ان میں خصوصاً
عالیجناب عبدالغفار صاحب نگنوری سابق چیئرمین شوراپور
عالیجناب محبوب صاحب ونٹی سابق چیئرمین شوراپور
عالیجناب ناصر صاحب کنڈالےسابق کونسلر رنگم پیٹ
عالیجناب قمر الدین صاحب نارائن پیٹ سابق کونسلر رنگم پیٹ
عالیجناب لیاقت حسین صاحب سابق کونسلر رنگم پیٹ
عالیجناب عبدالقدیر نگنوری
اور مساجد کے معزز صدور میں
الحاج عبدالرحیم صاحب خندو
الحاج قاسم علی صاحب
اقبال صاحب جمعدار
افتخار صاحب
احمد حسین صاحب بخاری
شامل تھے
بعد ازاں علماء کرام مساجد کے صدور شہر کے معزز قائدین اور عوام کی موجودگی میں جامع مسجد رنگم پیٹ تماپور کے اطراف شجرکاری کا عملی آغاز کیا گیااس موقع پر عالیجناب عبدالغفار صاحب نگنوری سابق چیئرمین شوراپور کے دست مبارک سے پودا لگا کر اس مہم کا افتتاح کیا گیا حاضرین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی حفاظت کا عہد کیا
پروگرام کے اختتام پر صدر جمعیت علماء رنگم پیٹ تماپور مولانا مفتی عبدالقدیر صاحب اشاعتی امام و خطیب شیخ مسجد (مرکز) نے باران رحمت ماحول کے تحفظ اور اس شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے رقت آمیز دعا فرمائی
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس مبارک مہم کو قبول فرمائے اسے امت کے لیے نفع بخش بنائےاور اس کے ذریعے ماحول کو سرسبز و شاداب کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین 
بقلم مولانا مفتی محمد رفیق ندوی شیخ تماپوری
خازن جمعیتہ علماء تعلقہ شوراپور
        7483355943

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔