ایم اے پانگل اینگلو اُردُو جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کے طالب علم "عفان خلیل احمد بانکری" کی نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی


شولاپور: امسال نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی جانب سے لیے گئے نیٹ امتحان میں اُمّ المدارس ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کے قابل فخر طالب علم "پاشا عریض جواد علی" نے 570 نمبرات لیکر شاندار کامیابی حاصل کی۔ جب کہ ایک اور ہونہار طالب علم "عفان خلیل ایک بانکری" نے 567 مارکس حاصل کیے، ساتھ ہی مزید ایک ہونہار طالب علم "ریحان مُحمّد عثمان نلّامندو" نے 529 مارکس حاصل کیے، یہی نہیں، پانگل جونیئر کالیج کی ایک ہونہار طالبہ "مُنزه مُشتاق سروڈگی نے 464 نمبرات حاصل کیے۔ اس طرح ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس کے چار طالب علموں نے امسال دوسری بار لی گئ نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ایک مثال قائم کی۔ واضح ہوکہ امسال این ٹی اے کے منعقد کیے گئے "ایم ایچ ٹی سی ای ٹی" امتحان میں پانگل جونیئر کالیج آف سائنس کے طالب علموں نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ خصوصا" اس "ایم ایچ ٹی سی ای ٹی" امتحان میں پانگل جونیئر کالیج کے کُل چار طالب علموں نے ننّانوے سے زائد پرسنٹائیل حاصل کیے، جب کہ دیگر طالب علموں نے بھی اچھے نمبرات حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ 
     نیٹ اور سی ای ٹی میں ان طالب علموں کی شاندار کامیابی پر پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، وضیفہ یاب معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، وسیم نلّامندو، الطاف حسین صدیقی، فوزیہ شیخ، ریاض سیّد، فرزانہ نداف، محبوب سوداگر، ذاکر حسین شاہ پورے، ادریس پیرم پلّی، اور دِیگر اسٹاف ممبران نے ان تمام طالب علموں کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ فرحت شیخ، نغمہ مجاور، سمعیہ بیگ، اُم زما پٹھان، ثمینہ سیّد، آفرین شیخ، عمران خیردی، عبدالخالق مُلّا، نوید منشی، اور دِیگر اسٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ اور طالب علموں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔