حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کا قرآن کریم میوزیم - نادر قرآنی نسخوں اور تاریخی مخطوطات کا مرکز-

 
کے این واصف : سعودی عرب مین وزیٹرز کی صورت میں سب سے زیادہ حج و عمرہ زائرین ہوتے ہیں۔ یہ لوگ مناسک و عبادات سے فراغت کے بعد مقدس شہرون میں تاریخی مقامات کی زیارت پر جاتے ہیں۔ حکومت ایک عرصہ سے زائرین کے دلچسپی کے ان مقامات کو فروغ دینے کی سعی مسلسل میں جٹی ہے۔ 
مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں موجود قرآن کریم میوزیم عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہے جہاں نادر قرآنی نسخے، تاریخی مخطوطات اور نوادارات رکھے گئے ہیں۔
میوزیم میں ایسے نادر نسخے موجود ہیں جو قرآن کریم کی کتابت اور طباعت کے اہم تاریخی مراحل کو نمایاں کرتے ہیں۔ انہیں جدید انٹرایکٹیو ایگزیبیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے موثر بنایا گیا ہے۔ یہ ایک ثقافتی مقام ہے جو قرآن پاک کے قدیم نسخوں کو محفوظ کرنے اور ان کی نمائش میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ 
میوزیم کو مقامی افراد اور زائرین دونوں کے مذہبی اور ثقافتی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے 
 نوادرات میں اضافہ کیا جارہاہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔