ضلع پریشد پرائمری اسکول بانکوٹ قلعہ اردو کی اسکالرشپ امتحان میں شاندار کامیابی!


رتناگری : (راست) ضلع پریشد پرائمری اسکول بانکوٹ قلعہ اردو کے طلبہ نے چہارم جماعت کے اسكالرشپ امتحان میں نمایا کامیابی حاصل کی ہے۔ حال ہی میں جاری کردہ نتائج کے مطابق اسکول کے چار طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول اور گاؤں کا نام روشن کیا ہے۔
کامیاب طلبہ کی فہرست اور ان کے حاصل کردہ نمبرات:
عبدالہادی ناڈکر: (٪54.00)
سلویٰ پٹھان: (٪52.66)
جاہد بانگی: (٪44.66)
مِدیان ناڈکر:(٪42.00) نمبرات کے ساتھ امتحان میں نمایا کامیابی حاصل کی ۔جو کہ پورے اسکول اور علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی اس کامیابی کے پیچھے ان کی انتھک محنت اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی شامل ہے۔
طلبہ کی اس بہترین کامیابی پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر پٹھان شاہ خالد خان ،اساتذہ، سرپرستوں اور گاؤں کے معززین نے ان کودلی مبارکباد پیش کی۔ تمام طلبہ کو ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔