یاد دہانی - اعلان برائے نو مشق شعراء و نثر نگار
یاد دہانی -
’’اعلان برائے نو مشق شعراء و نثر نگار‘‘
فنِ شاعری ، فنِ نثر نگاری اور فنِ نظامت کی کلاسس بروز ہفتہ بتاریخ یکم اگست 2026 بوقت صبح 10:30 بجے بمقام کرناٹک اردو اکادمی، کے یم ڈی سی بھون، شیشادری پورم، بنگلور منعقد ہے۔
ڈاکٹر طاہرہ نورانی، کا لیکچر ہوگا۔
تمام طلباء و طالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ اس کلاس میں ضرور حاضر رہیں۔ اس کے بعد سہ پہر ظہرانہ کے بعد ان شا اللہ اکادمی سے جو کلاسس چل رہے ہیں اس کی ایک کتاب بنام ’’ادبی نکات ‘‘ کا رسمِ اجراء ہے اور ساتھ ساتھ یہ کتاب بھی تمام شرکاء کو بدست چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی حاصل ہوگی۔
اس لئے تمام سے استدعا ہے کہ اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔
مزید تفصیلات کے لئے جناب منیر احمد جامی سے 9103399451 یا عرفان اللہ سے 8618967693 پر آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment