الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچواں اسکالرشپ تقسیم پروگرام منعقد۔
جمعہ، 17 جولائی 2026 (راست) الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق طلبہ میں تعلیمی اسکالرشپ تقسیم کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد ضرورت مند طلبہ کی تعلیمی معاونت اور اعلیٰ تعلیم کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
پروگرام کی صدارت فاؤنڈیشن کے صدر ایڈووکیٹ پیر احمد نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی اعجاز منظور عالم صاحب (ریاستی ترجمان، ایکناتھ سوابھیمانی شکشک سنگھٹنا) تھے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ مجاہد انعامدار، توصیف سوداگر، امام الدین شاہ جی اور مرتضیٰ شیخ سمیت فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور معززین موجود تھے۔
پروگرام میں پانچ طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی۔ آخر میں صدر ایڈووکیٹ پیر احمد نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment