تنظیم فروغ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) کے زیر اہتمام "شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمہ اللہ کی حیات، افکار و خدمات" پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کا اختتام اور مقالات و مضامین پر مشتمل کتاب کی رسمِ اجراء۔


"فقیہ العصر، رئیس المحدثین، شیخ الحدیث سابق صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمہ اللہ کی حیات، افکار و خدمات" پر دو روزہ آن لائن بین الاقوامی اردو سیمینار تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو (انڈیا) اور انجمن قاسمیہ، پیری میٹ، چنئی کے زیر اہتمام : بتاریخ 23-24 جولائی 2026 کو بذریعہ زوم لنک منعقد کیا گیا۔ ملیشیا سے حضرت مولانا محمد یوسف سیٹھ صاحب قاسمی کی قرات کلام اللہ سے بین الاقوامی اردو سیمینار کا آغاز ہوا۔ قطر سے قاری ممتاز خان صاحب نے نعتیہ کلام پیش فرمایا۔ جب کہ اس سیمینار کی صدارت استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی محمد امین صاحب پالنپوری شیخ الحدیث ثانی دارالعلوم دیوبند نے انجام دی۔ خطبہ اسقبالیہ طوطی دکن حضرت مولانا پروفیسر ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری صاحب عمری، صدر شعبہ اردو، گورنمنٹ ڈگری کالج، کڈپہ نے اپنے خوبصورت انداز میں پیش فرمایا۔ مقالات و مضامین پر مشتمل کتاب کی رسمِ اجرا بھی عمل میں لایا گیا۔ اس کتاب کو حسب دستور ڈاکٹر مفتی تمیم احمد قاسمی چئیرمین تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو (انڈیا) نے شب و روز کی محنت سے مرتب و تدوین فرمایا ہے۔ اس سیمینار میں تکنیکی سیشن کے ساتھ افتتاحی اجلاس اور اختتامی اجلاس کا انعقاد ہوا۔افتتاحی اجلاس میں سرپرست سیمینار صدر محترم حضرت مولانا مفتی محمد امین صاحب پالنپوری دامت برکاتہم العالیہ مختصر جامع خطاب میں حضرت اقدس مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمہ اللہ کی شخصیت اور خدمات پر رقت انگیز روشنی ڈالی۔ اور بعد ازاں مہمانان خصوصی میں نائب امیرالہند حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصور پوری دامت برکاتہم العالیہ، محدث، دارالعلوم دیوبند اور فخر جنوب پروفیسر سید سجاد حسین صاحب مدظلہم، سابق صدر شعبہ عربی فارسی و اردو، مدراس یونیورسٹی، چنئی، حضرت مولانا ارتضاء الحسن رضی صاحب قاسمی، قطر نے حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ کی حیات، افکار و خدمات پر'پر مغز' مختصراً خطاب فرماکر ڈاکٹر تمیم احمد اور تنظیم فروغ اردو کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش فرمائی۔ افتتاحی اجلاس کے آخر میں جمعیت علماء ہند تمل ناڈو کے ناظم اعلیٰ حاجی ایچ بی حسن احمد صاحب آمبوری نے ہدیہ تشکر پیش فرمایا۔ 24 جولائی بروز جمعہ دوپہر تین بجے تکنیکی سیشن کی صدارت پروفیسر سید سجاد حسین صاحب، سابق صدر شعبہ عربی فارسی و اردو، مدراس یونیورسٹی، چنئی نے فرمائی۔ اختتامی اجلاس کی صدرات حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمہ اللہ کے صاحب زادے محترم حضرت مولانا مفتی قاسم احمد صاحب مکتبہ حجاز دیوبند اور حضرت مفتی محمد مصطفی امین صاحب پالنپوری نے فرمائی۔ تلاوت کلام اللہ حضرت مولانا ارتضاء الحسن رضی صاحب کاندھلوی قطر نے فرمائی۔ اور حضرت مولانا معاذ ابن مفتی حسین بھیات، ساوتھ افریقہ نے نعتیہ کلام پیش فرمایا۔ مہمانان خصوصی صدر جمعیت علماء ہند تمل ناڈو حضرت مولانا مفتی سبیل احمد صاحب قاسمی، حضرت مولانا مفتی ابو جندل صاحب قاسمی، شیخ الحدیث مدرسہ قاسم العلوم، تیوڑہ، یو پی اور دیگر علماء کرام نے حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ کی حیات و خدمات پر خطاب فرمایا۔ آخر میں اس سیمینار کے روح رواں ہر دلعزیز شخصیت محب علماء ڈاکٹر مفتی تمیم احمد نے ہدیہ تشکر پیش فرمایا۔ ڈاکٹر عرفات حسین شاہ صاحب کشمیری، ناظم سوشل میڈیا، برائے بین الاقوامی آن لائن سیمینار مستقل دودن موجود رہے۔ تنظیم فروغ اردو، تمل ناڈو کے زیر اہتمام ستمبر 2026 کو اگلا آن لائن بین الاقوامی اردو سیمینار "کرناٹک کے منتخب ادباء و شعراء کی ادبی خدمات"کے اعلان پر یہ دو روزہ سیمینار اختتام پذیر ہوا۔مضامین پر مشتمل کتاب" فقیہ العصر، رئیس المحدثین، شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمہ اللہ کی حیات،افکار و خدمات جو 630 صفحات پر مشتمل ہے. فی کتاب کی چھ سو روپیہ 600 قیمت مقرر کی گئی ہے۔ کتابیں محدود ہیں۔ کتاب حاصل فرمانے کے لیے ڈاکٹر تمیم احمد۔وی کے واٹس ایپ نمبر- 9444192513- پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔