خانوادہ مونس احمد کو دلی مبارکباد - ماشاءاللہ، بہت بہت مبارک ہو! - از قلم: شعیب احمد محمدی۔


خانوادہ مونس احمد کو دلی مبارکباد - 
ماشاءاللہ، بہت بہت مبارک ہو! - 
از قلم: شعیب احمد محمدی۔


ہم مدرسہ دارالفلاح یتیم خانہ کے تمام معلمین کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے حافظ شرجیل صاحب (صدر مدرس دارالفلاح یتیم خانہ) کے فرزند کو ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کے فرزند کو قرآن کا نور عطا فرمائے، اسے دین کا حافظ اور دنیا و آخرت کا سرمایہ بنائے۔ یہ دن آپ کے لیے اور پوری فیملی کے لیے باعثِ فخر اور برکت کا دن ہے۔ اللہ آپ کے گھر میں قرآن کی روشنی ہمیشہ قائم رکھے اور بچے کو باعمل عالم بنائے۔

تفصیل:  
نام: اریب اسلم ابن شرجیل انجم
عمر: 7 برس  
ساکن: نیاپورہ، مینارہ مسجد کے پاس  
والد: شرجیل انجم ابن مونس احمد  
دینی تعلیم: مدرسہ عثمانیہ، نیاپورہ گلی نمبر 13 میں تعلیم وتربیت حاصل کررہا ہے، الحمدللہ

عصری تعلیم: سیمی انگلش، جماعت دوم - ارم پری پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہے۔

ہمیں انتہائی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ صرف 7 سال کی عمر میں اریب اسلم نے مدرسہ عثمانیہ سے ناظرہ مکمل کر لیا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم، اہلِ خانہ کی دعاؤں، محنت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ساتھ ہی ہم استاذِ محترم کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی شفقت، محنت اور رہنمائی سے اس بچے کو قرآن کی تعلیم سے آراستہ کیا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اریب اسلم کو قرآن کا حافظ بنائے، اس کے سینے کو قرآن کا نور عطا کرے اور اسے قیامت کے دن والدین کے لیے تاج بننے والا بیٹا بنائے۔ اللہ پوری فیملی اور تمام اساتذہ کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔

جزاک اللہ خیراً، اللہ قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔