ایس آئی آر فارم کی خانہ پُری، پاسپورٹ سائز تصویر چسپاں کرنے اور ووٹر فہرست میں نام کی شمولیت میں غفلت نہ کریں: مولانا محمد تصدق ندوی۔


بیدر، یکم جولائی (نامہ نگار): جمعیت علماء ہند، شاخ ضلع بیدر کے صدر مولانا محمد تصدق ندوی نے ضلع کے تمام اہل ووٹروں، بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرِ ثانی (SIR) کے عمل کو سنجیدگی سے لیں اور فارم کی خانہ پُری میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر فارم کو مکمل اور درست معلومات کے ساتھ پُر کریں، پاسپورٹ سائز کی حالیہ تصویر ضرور چسپاں کریں، مطلوبہ دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں، اور مقررہ وقت کے اندر فارم جمع کروائیں۔ فارم جمع کراتے وقت ایک کاپی دفتر میں جمع کرائیں اور دوسری کاپی پر متعلقہ اہلکار سے دستخط اور مہر حاصل کرکے اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر بطور ثبوت پیش کی جا سکے۔
مولانا محمد تصدق ندوی نے کہا کہ ہر اہل ووٹر ووٹر فہرست میں اپنے نام، عمر، پتہ اور دیگر کوائف کی اچھی طرح جانچ کرے، اور اگر کسی قسم کی غلطی یا نام کی عدم شمولیت ہو تو بروقت اس کی اصلاح اور اندراج کے لیے کارروائی کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقِ رائے دہی ہر شہری کا ایک اہم جمہوری حق ہے، اس لیے کسی بھی اہل ووٹر کو اس معاملے میں لاپروائی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اہل خانہ، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی بھی رہنمائی کریں تاکہ تمام اہل ووٹر بروقت فارم کی خانہ پُری مکمل کرکے اپنے نام ووٹر فہرست میں برقرار رکھنے اور درست کروانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔