ندی میں سیلابی کیفیت الرٹ - از قلم : شعیب احمد محمدی۔
ندی میں سیلابی کیفیت الرٹ -
از قلم : شعیب احمد محمدی۔
1. جان کی حفاظت اسلام کی اولین تعلیم
اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایا:
"ولا تلقوا بأيديكم إلى التهلكة"
"اور اپنے ہاتھوں سے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو" سورہ البقرہ: 195
اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ جان بہت قیمتی ہے۔ پانی کا بہاؤ، سیلاب، ندی کا تیز دھارا یہ سب اللہ کی نشانیاں ہیں۔ احتیاط کرنا، الرٹ پر عمل کرنا یہ بھی عبادت ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "تداوی (پرہیز) اور احتیاط کرو"۔ لہٰذا انتظامیہ کی بات ماننا، بچوں کو ندی سے دور رکھنا یہ ہماری دینی ذمہ داری ہے۔
2. ذمہ دار شہری بنیں
جب بھی ڈیم یا ندی سے پانی چھوڑا جاتا ہے تو سب سے زیادہ خطرہ بچوں، نوجوانوں اور غریب محنت کشوں کو ہوتا ہے جو روزی کے لیے کنارے جاتے ہیں۔
آج چھٹی کا دن ہے۔ والدین اپنے لخت جگر چھوٹے بچوں کی پوری نگرانی کریں۔
خاص تنبیہ: آج جمعہ کا دن ہے اپنے بیٹے اور بہو کو تنبیہ کریں کہ آپکا بیٹا بہو کو میکے پہنچانے سے پہلے "پانی دکھانے" ندی کے کنارے ہرگز نہ لے جائیں۔ کیونکہ ایک لمحے کی غفلت پورے گھر پر بھاری پڑ سکتی ہے۔
ہمارا فرض ہے:
1. اپنے گھر، محلے میں سب کو خبر دیں
2. کسی کو سیلفی یا ویڈیو بنانے کے لیے ندی کے قریب نہ جانے دیں
3. بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں
4. اگر کوئی پھنس جائے تو فوراً 112 یا مقامی انتظامیہ کو اطلاع دیں
ایک ذمہ دار معاشرہ وہی ہے جو مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنے۔
3. ایک لمحے کی لاپرواہی، پوری زندگی کا غم
اے میرے مالیگاؤں کے بھائیو!
پانی دیکھنے کا شوق، ایک تصویر، ایک ریل بنانے کا جنون... یہ چند سیکنڈ کی خوشی کسی ماں کی گود اجاڑ سکتی ہے۔
کتنے گھر ایسے اجڑے ہیں جو صرف "دیکھنے" گئے تھے۔ مگر حادثے کا شکار بن گئے۔
یاد رکھیں:
ندی کا سکون دھوکہ ہے۔ اوپر سے پانی کم لگتا ہے لیکن اندر بہاؤ بہت تیز ہوتا ہے۔
دعا:
اللہ تعالی ہمارے شہر مالیگاؤں، ہمارے گھروں، ہماری ماؤں، بہنوں، بچوں سب کی حفاظت فرمائے۔
اللہ ہمیں قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
احتیاط کریں، محفوظ رہیں، دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں
نوٹ: اپنے موبائل کے ہر واٹسپ گروپ میں شئیر کریں نوازش ہوگی
Comments
Post a Comment