اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں "ایک پیڑ ماں کے نام" مہم کا انعقاد


جلگاؤں: ماحولیات کے تحفظ اور شجرکاری کو فروغ دینے کے مقصد سے اقراء شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون، جلگاؤں میں "ایک پیڑ ماں کے نام" مہم کے تحت پودوں کی تقسیم کی گئی۔ اس مہم کے لیے ون محکمہ، شیواجی پارک، مہرون کی جانب سے اسکول کو پودے فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ریاض شاہ صاحب، سپروائزر ذاکر بشیر صاحب، عتیق شیخ صاحب اور صابِر شیخ صاحب موجود تھے۔ انہوں نے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے، پودوں کی حفاظت کرنے اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کا پیغام دیا۔
اسکول انتظامیہ نے ون محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ "ایک پیڑ ماں کے نام" مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنی والدہ کے نام ایک پودا لگائیں اور اس کی مسلسل نگہداشت کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔