روٹری کلب آف بیدر سلور اسٹار کی جانب سے بزرگ خواتین میں ساڑھیاں اور ملبوسات تقسیم۔


بیدر، 15 جولائی (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): روٹری کلب آف بیدر سلور اسٹار کی جانب سے سماجی خدمت کے جذبے کے تحت شہر کے مہاتما جیوتیبا پھولے سینئر سٹیزن ہوم میں مقیم 30 بزرگ خواتین میں ساڑھیاں اور دیگر ملبوسات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر کلب کے عہدیداران و اراکین نے بزرگ خواتین کی خدمت کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش کیے۔
روٹری کلب کے صدر سپورتی بسواراج دھنور نے کہا کہ کلب تعلیم، صحت، ماحولیات اور سماجی بہبود کے میدان میں مسلسل خدمات انجام دے رہا ہے اور آئندہ بھی رفاہی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
پروگرام کی سرپرستی امے سندول اور پوجا جارج سیموئیل نے کی، جبکہ نائب صدر منجوناتھ ہوگار، سکریٹری ابھیشیک چنتامنی، جوائنٹ سکریٹری کیرتی والے، پنیت سنگھ، کرن سیموئیل، سچن کولور، بسوا کمار سلگنٹے، سہانا ایس پاٹل، آنند کوٹرکی، سائناتھ جی بیرادر، ڈاکٹر سنگمیش وڈگاوے، اشوک ہیببالے، مہیش چمکوڈے، سمیت گوئل، گروراج میلاپور اور دیگر اراکین موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔