وائی سی ایم او یو کے زیر انصرام جی ایم مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر کے ایم اے اردو فائنل ایئر کا شاندار نتیجہ۔


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی، ناسک کی جانب سے 10 جولائی 2026 کو ایم اے اردو فائنل ایئر (مئی/جون 2026) کے امتحانات کا آن لائن نتیجہ جاری کیا گیا، جس میں کے۔ایم۔ای سوسائٹیز جی ایم مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر، بھیونڈی نے ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 91.22 فیصدنتیجہ درج کیا۔اس امتحان میں اسٹڈی سینٹر کے 57 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 52 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ کامیاب طلبہ میں 22 طلبہ نے امتیازی (Distinction)جبکہ 30 طلبہ نے اول درجہ (First Class) میں کامیابی حاصل کرکے اسٹڈی سینٹر کی تعلیمی روایت کو مزید مستحکم کیا۔انفرادی کارکردگی میں مدعو خلوص مخلص نے 81.77 فیصدمارکس حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا۔مومن بشریٰ شکیل نے 79.86 فیصد مارکس کے ساتھ دوسرا،نصاری حراء بانو شکیل نے79.32 فیصد مارکس کے ساتھ تیسرا،خان نشرہ فیروزنے79.27 فیصد مارکس کے ساتھ چوتھا،مومن محمد عاطف الطاف نے 79.23 فیصد مارکس کے ساتھ پانچواں،صدیقی حبیبہ بانو امان اللہ نے77.91 فیصد مارکس کے ساتھ چھٹا،مومن بلقیس احمدنے 77.82 فیصدمارکس کے ساتھ ساتواں، بھورے عامر سعید نے 77.68 فیصدمارکس کے ساتھ آٹھواں، خان منزہ نور عالم نے 77.50 فیصد مارکس کے ساتھ نواں اور شیخ اریبہ حفیظ شہراب نے 77.32 فیصد مارکس حاصل کرکے دسویں مقام پر کامیابی حاصل کی۔طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر کے۔ایم۔ای سوسائٹی کے صدر الماز فقیہ،اعزازی جنرل سیکریٹری دانیال قاضی،خازن فہد بوبیرے،رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی،پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری،اسٹڈی سینٹر انچارج صفا آغا،کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔