یو پی ایس سی امتحان کیا ہے؟ اقلیتی طبقے میں اس کی اہمیت اور فروغ کی ضرورت۔تحریر : میم علی۔


 یو پی ایس سی امتحان کیا ہے؟ اقلیتی طبقے میں اس کی اہمیت اور فروغ کی ضرورت۔
تحریر : میم علی۔

یو پی ایس سی (Union Public Service Commission) بھارت کا سب سے باوقار اور مشکل مقابلہ جاتی امتحان ہے۔ اس امتحان کے ذریعے ملک کی اعلیٰ سول سروسز جیسے IAS، IPS، IFS، IRS اور دیگر مرکزی خدمات کے لیے افسران کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان نہ صرف ذہانت بلکہ محنت تجزیاتی صلاحیت قیادت اور قومی مسائل کی سمجھ کا بھی امتحان ہے۔

اس امتحان میں وہ تمام بھارتی شہری شریک ہو سکتے ہیں جو مقررہ تعلیمی اہلیت اور عمر کی شرائط پوری کرتے ہوں۔ عام طور پر کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والا امیدوار اس امتحان کے لیے اہل ہوتا ہے۔ مختلف زمروں کے امیدواروں کو عمر اور کوششوں (Attempts) میں حکومتی قواعد کے مطابق رعایت بھی دی جاتی ہے۔

بدقسمتی سے اقلیتی طبقے خصوصاً اردو میڈیم طلبہ میں یو پی ایس سی کے بارے میں آگاہی نسبتاً کم ہے۔ اس کی وجوہات میں رہنمائی کی کمی، معیاری کوچنگ تک محدود رسائی، مالی مسائل انگریزی زبان کا خوف اور رول ماڈلز کی کمی شامل ہیں۔ اس کے نتیجے میں اس طبقے کی نمائندگی اعلیٰ سول سروسز میں مطلوبہ سطح تک نہیں پہنچ پاتی۔

اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں یو پی ایس سی کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔ اردو زبان میں معیاری رہنمائی کتابیں آن لائن لیکچرز اور مفت کوچنگ پروگرام فراہم کیے جائیں۔ کامیاب افسران کے لیکچرز کیریئر کونسلنگ اسٹڈی سرکلز لائبریریوں کا قیام اور اسکالرشپ پروگرام بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ والدین اساتذہ سماجی تنظیمیں اور تعلیمی ادارے اس مہم میں مشترکہ کردار ادا کریں تو بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یو پی ایس سی صرف ایک امتحان نہیں بلکہ قومی خدمت کا ایک عظیم ذریعہ ہے۔ اقلیتی نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خود پر اعتماد رکھیں، منظم منصوبہ بندی کے ساتھ تیاری کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ جب زیادہ سے زیادہ باصلاحیت نوجوان اس میدان میں آئیں گے تو نہ صرف ان کا مستقبل روشن ہوگا بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اور مساوی نمائندگی بھی فروغ پائے حاصل ہوگا
ختم شد

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔