دہلی کے جنتر منتر سے اٹھنے والی آواز اب پورے ملک میں گونج رہی ہے - نیٹ پیپر لیک اور بے روزگاری کے خلاف طلبہ کی ملک گیر تحریک - وزیراعظم سے استعفی کی مانگ - فائرنگ اور انسو گیس کے لیے پولیس کو کس نے حکم دیا ؟ - سید فاروق احمد قادری۔


دہلی کے جنتر منتر سے اٹھنے والی آواز اب پورے ملک میں گونج رہی ہے - 
نیٹ پیپر لیک اور بے روزگاری کے خلاف طلبہ کی ملک گیر تحریک - 
وزیراعظم سے استعفی کی مانگ - 
فائرنگ اور انسو گیس کے لیے پولیس کو کس نے حکم دیا ؟ - 
سید فاروق احمد قادری۔

ملک میں نیٹ (NET) سمیت مختلف مسابقتی امتحانات میں بار بار ہونے والے پیپر لیک کے واقعات نے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔ اسی کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کا احتجاج مسلسل جاری ہے، جو اب ایک شہر یا ایک تنظیم تک محدود نہیں رہا بلکہ ملک گیر عوامی تحریک کی صورت اختیار کر چکا ہے۔
احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ لیکن حیرت انگیز منظر یہ تھا کہ نوجوان پیچھے ہٹنے کے بجائے پوری ہمت اور حوصلے کے ساتھ پولیس کے سامنے ڈٹے رہے۔ کئی نوجوانوں کی زبان پر ایک ہی صدا تھی:
"مار دو، ختم کر دو، لیکن ہم اپنے مستقبل کی لڑائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔"
یہ الفاظ صرف جذباتی نعرہ نہیں بلکہ اس نسل کی بے بسی، مایوسی اور اپنے حق کے لیے آخری حد تک ڈٹے رہنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس واقعے کے بعد مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں کے ضلعی مراکز پر ہزاروں طلبہ اور نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ جگہ جگہ دھرنے، احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور مشعل جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ آج ضلع بیڑ میں بھی طلبہ تنظیموں اور سماجی اداروں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیپر لیک مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔
یہ صرف امتحانات کا معاملہ نہیں، بلکہ کروڑوں نوجوانوں کے مستقبل، انصاف اور اعتماد کا سوال ہے۔ اگر نوجوانوں کی آواز کو طاقت سے دبانے کی کوشش کی گئی تو یہ احتجاج مزید وسیع ہو سکتا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت خاموشی ترک کرے، طلبہ سے بات کرے اور ایسے فیصلے کرے جن سے نوجوانوں کا اعتماد بحال ہو۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔