تقریبِ اعزازِ سبکدوشی۔
ممبئی (راست) بروز منگل ۳۰ جون کو قاسمیہ اردو ہائی اسکول میں محترم فیاض سر اور منصور سر کی باوقار سبکدوشی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جس کے بعد صدرِ محفل انصاری نوشاد سر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ طلبہ نے اپنے جذبات کا اظہار ایک دلنشیں الوداعی گیت کے ذریعے کیا۔ بعد ازاں اساتذۂ کرام نے دونوں معزز اساتذہ کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں تحائف پیش کیے جبکہ پرنسپل محترمہ مہرالنسا صاحبہ نے ان کی طویل، مخلصانہ اور قابلِ قدر خدمات پر اعزازی خطاب پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے ضیافتِ طعام کا اہتمام کیا گیا۔
Comments
Post a Comment