کتور رانی چنما یونیورسٹی پی جی سینٹر وجئےپور میں ایم اے اردو کا قیام ، طلبہ کو داخلہ لینے کی تلقین۔
وجے پور کرناٹک 11 جولائی (پریس ریلیز ) : آر سی یو پی جی سینٹر، وجےپور میں ایم اے اردو میں طلباء کے داخلہ جات کو یقینی بنانے کے لیے معنی خیز انداز میں آج یہاں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں اردو زبان و ادب کی اہمیت، افادیت اور طلبہ کے روشن مستقبل پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی رفیع بھنڈاری، سینئر صحافی و رکن سنڈیکیٹ رانی چنما یونیورسٹی بلگاوی نے ایم اے اردو میں داخلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو صرف ایک زبان نہیں بلکہ ہماری تہذیبی، ادبی اور ثقافتی وراثت کی امین ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات سے اپیل کی کہ وہ ایم اے اردو میں داخلہ لے کر اپنے علمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کو روشن بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم اے اردو کے ساتھ ساتھ پی جی سینٹر میں امسال شروع کے؛ گےَ دیگر مضامین میں بھی داخلہ لیا جائے، بھنداری نے زور دے کر کہا کہ اردو میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ دا خلہ ضرور لےکیونکہ اردو کے ذریعے بھی طلبہ روزگاری کے دروازے کھٹکھتا سکتے ہیں،اردو جرنلزم میں کوآلفا ید ہوکر مید یا میں شامل ہو سکتے ہیں، اردو ڈی ٹی پی سینٹر قائم کر سکتے ہیں اور اردو کی کتابیں تحریر کر کے اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں علاوہ ازیں اردو میں رسرچ کے لیے را ے ہموار ہونے میں دو راے نہیں انہوں نے وا ضع طور بتایا کہ مقامی ویمنس ینورسٹی میں ایم اے اردو شعبہ قایم ہے ا سے زندہ رکھتے ہوئے یہاں طالبات کو راعب کرنا چاہیے تاہم خصوی طور پر مزکورہ سنٹر لڑکوں کے لیے کار آمد ثابت ہو سکتا ہے اگر کو ایجوکیشن ذریع تعلم میں دلچسپی لینے والی طالبات
مزکورہ سنٹر میں داخلہ لینا پسند کرتی ہیں تو ان کا خیر مقدم کیا جاتا ہے بھنداری نے نہایت افسوس کے ساتھ بتایا کہ دو سال گزر گئے مگر وجے پور جیسے گنجان اردو آبادی والے اس علاقے میں کرناٹک اردو اکادمی آج تک پتک تک نہیں دیکھی ن ہی وجے پور کے اردو کے ادارے والوں نے اس جانب اکادی کی توجہ مبذول کرائی. انہوں نے اکادمی سے مطالبہ کیا کہ اردو ایم اے، پی ہچ دی، رسرچ کرنے والے اردو کے امیدواروں کو مشاہرہ کی سہولت پر عور کریں ڈاکٹر ایم اے جاگیردار، پرنسپل، انجمن ڈگری کالج نے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوے آر سی یو پی جی سینٹر وجئےپور میں ایم اے اردو کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کے آغاز سے علاقے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر ہیں انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اس سنہری موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا ے انہوں نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی جانب راغب ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہے۔
ابتدا میں ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی، صدر شعبۂ اردو، نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ایم اے اردو کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر اردو کے دو سرگرم شہدای عبدالنبی جمعدار ا َورعشرت جہاں زیب نے آواز دی کہ مزکورہ شعبہ کو پروان چڑھانے کے لئے اردو والے کمر بستہ ہو جائیں ، پروفیسر ایم اے پیرا، صدر شعبۂ ہندی، ڈاکٹر صدام مجاور سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
اجلاس کے اختتام پر ایم اے اردو میں زیادہ سے زیادہ داخلے لینے کی اپیل کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ شعبہ علاقے میں اردو زبان و ادب کے فروغ اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Comments
Post a Comment