غزل - ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔


غزل  - 
ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔

کسی پَہ وار کروں مَیں یہ میری شان نہیں. 
مری زباں تو زباں ہے کوئی کمان نہیں. 

برا جو سُن سکیں ایسے تو میرے کان نہیں. 
برا کہوں گی مَیں؟ ایسی مری زبان نہیں.
 
تمہارے حسن کی تعریف کیا کرے کوئی. 
"زباں میں آنکھ نہیں آنکھ میں زبان نہیں" 

مَیں ان کے نقش قدم پر چلوں تو کیسے چلوں. 
نکل گئے ہیں وہ آگے کوئی نشان نہیں. 

سمارٹ فون کی لَت لگ گئی ہے بچوں کو. 
پڑھائی میں تو ذرا سا بھی ان کا دھیان نہیں
ہمارے ملک کی پیاری ہیں سب زبانیں مگر. 
ہماری اردو سی شیریں کوئی زبان نہیں.
 
وظیفہ یاب ہوئی ہے تُو جب سے اے مہروؔ.
وہ پہلے جیسی تری کچھ بھی آن بان نہیں.

مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔