ڈاکٹر محمد عبدالسمیع ندوی کے ہاتھوں "نیو اپڈیٹ مینس ویئر" کا شاندار افتتاح۔


اورنگ آباد، 26 جولائی (نامہ نگار):اورنگ آباد کے معروف تجارتی مرکز تلک پتھ، پیٹھن گیٹ سرکل، روبرو نور مسجد واقع "نیو اپڈیٹ مینس ویئر" کے جدید و معیاری ملبوسات کے شوروم کا باوقار افتتاح اتوار کو بعد نمازِ عصر معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد عبدالسمیع ندوی، اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس، اورنگ آباد کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔

افتتاحی تقریب میں روزنامہ اورنگ آباد ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شعیب خسرو اور میٹرو میٹل انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یونس خان نے بطورِ مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یونس خان نے اپنے خطاب میں تجارت و کاروبار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں دیانت داری، اعلیٰ معیار اور صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھنا کامیاب کاروبار کی بنیادی شرط ہے۔ انہوں نے نوجوان تاجروں کو جدید تقاضوں کے مطابق کاروبار کو فروغ دینے کی تلقین بھی کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عبدالسمیع ندوی نے تجارت کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایک بابرکت پیشہ قرار دیتے ہوئے رزقِ حلال، دیانت داری اور خوش اخلاقی کو کامیاب تاجر کی نمایاں صفات بتایا۔ انہوں نے "نیو اپڈیٹ مینس ویئر" کی ترقی، خیر و برکت اور کاروباری کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

اس موقع پر نیو اپڈیٹ مینس ویئر کے پروپرائٹر فضل اللہ خان نے تمام مہمانانِ کرام اور شرکائے تقریب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ شوروم میں مردانہ ملبوسات کی جدید، معیاری اور متنوع ورائٹیز مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار، مناسب قیمت اور بہترین کسٹمر سروس ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

تقریب میں شریک معززین نے فضل اللہ خان کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے مزید ترقی و کامیابی کی دعا کی۔

اس موقع پر مظہر خان، فرحت اللہ خان، اظہر خان (سی اے)، خلیل اللہ خان، حافظ فیصل اللہ خان، سید منصور علی، پروفیسر محمد عمار، انجینیرعبدالاحد، عبدالمقتدرانجینیر، مبین خان، انجینئر معیز خان، انجینئر زیان ،حافظ ڈاکٹر حسان ایسر، محمد جواد انس، عاطف خان (آڈیٹر)، طارق انصاری، محمد طارق،محمد شارق ،مبشر، شیخ جنید، ساجد خان، نعمان سمیت شہر کی مختلف سماجی، تجارتی اور علمی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے نیو اپڈیٹ مینس ویئر کے روشن مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔