طبّی میدان میں ایک اور پیش رفت - ریاض اور جدہ کے درمیان سعودی عرب کی پہلی ریموٹ روبوٹک سرجری۔


کے این واصف : مملکت سعودی عرب کی وزارت نیشنل گارڈ ہیلتھ افیئرز نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں سعودی عرب میں پہلی مرتبہ کسی مریض کی ریموٹ روبوٹک سرجری کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق یہ سرجری ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں میڈیکل ٹیم نے سرجیکل روبوٹ کنٹرول کے ذریعے کی۔
یہ کامیابی دونوں شہروں کے طبی مراکز کے گردے اور پیشاب کی نالی کے امراض کے ماہر سرجنز کے اتحاد اور تعاون کی علامت ہے۔
اس سرجری کو کانگ ڈو سیج بوٹ پلیٹ فارم کے ذریعے سرجیکل ٹیم نے ریاض میں بیٹھ کر جدہ میں موجود مریض کو ریموٹلی کنٹرول کرتے ہوئے نہایت احتیاط سے مکمل کیا۔ یہ آپریشن جدید روبوٹک سرجری ٹیکنالوجی اور شاندار کمیونیکشن سسٹم کے ذریعے کیا گیا۔
یہ کامیابی سعودی عرب میں ریموٹ روبوٹک سرجری کے شعبے میں ایک بہت بڑا اور انقلابی قدم ہے جو نیشنل گارڈ ہیلتھ افیئرز کے مختلف اداروں کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ اس سے ہیلتھ کیئر سروس کے معیار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی جبکہ مریضوں کے سفر کرنے کی ضرورت کے بغیر مختلف شہروں میں مخصوص سرجیکل مراحل کے مکمل ہونے کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔