نعت شریف - ازقلم : میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔


نعت شریف  -  
ازقلم : میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔ 

میرے آقا ؐ خیال رکھتے ہیں 
غم زدوں کوسنبھال رکھتے ہیں 

اپنے محبوب کی گوکرنے دید 
وہ مدینہ مثال رکھتے ہیں 

اُنؐ کے کلمات میں ہے زیست بسی 
و ہ ؐتو جامع کمال رکھتے ہیں 

اک ہدایت کی وجہ سے آقا ﷺ 
حق پرندوں کوپال رکھتے ہیں 

کچھ غرض دنیا سے نہیں تھی انھیں ؐ 
کیسے مال ومنال رکھتے ہیں 

دید سے میرؔ ہے سکون ِ دل 
ہم بھی اپنا سوال رکھتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔