سید سمیع حیدر زیدی نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ سائنٹیفک ٹیمپرامنٹ کے ضلع کوآرڈینیٹر مقرر۔
گلبرگہ 11/ جولائی. نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ سائنٹیفک ٹیمپرامنٹ (ایک قومی تنظیم) کے نیشنل ہیڈ، جناب ملیناتھ مٹھ پتی کی جانب سے جاری کردہ ایک مکتوب کے مطابق، جناب سید سمیع حیدر زیدی (انچارج، اٹل ٹنکرنگ لیبارٹری - ملینیم اسکول، گلبرگہ) کو ضلع گلبرگہ (کلبرگی)، کرناٹک کے لیے کونسل کا ضلع کوآرڈینیٹر (District Coordinator) مقرر کیا گیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ تقرری مکتوب میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ نو منتخب ضلع کوآرڈینیٹر طلبہ، اساتذہ اور معاشرے میں سائنسی سوچ، سائنسی مزاج اور سائنسی علوم کو بیدار کرنے اور فروغ دینے میں اپنا قیمتی اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے نو منتخب ضلع کوآرڈینیٹر جناب سید سمیع حیدر زیدی نے قومی تنظیم کی قیادت، خصوصاً نیشنل ہیڈ جناب ملیناتھ مٹھ پتی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلع گلبرگہ کے تعلیمی اداروں اور سماج میں سائنسی شعور کی ترویج، تکنیکی صلاحیتوں کو ابھارنے اور توہم پرستی کے خاتمے کے لیے تن دہی سے کام کریں گے۔ ان کی اس تقرری پر ملینیم اسکول کے عملے، شہر کے تعلیمی، علمی اور سماجی حلقوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایڈیٹر کے لیے نوٹ (اخبار میں نہیں چھپے گا):
رابطہ برائے تصدیق:
نام: سید سمیع حیدر زیدی
عہدہ: ضلع کوآرڈینیٹر و انچارج ATL، ملینیم اسکول، گلبرگہ
Comments
Post a Comment