ضلع رانی پیٹ میں منشیات کے خلاف عوامی بیداری ریلی اور حلف برداری تقریب کا انعقاد


رانی پیٹ، 17 جولائی 2026: (محمد رضوان اللہ) ضلع رانی پیٹ میں منشیات کے استعمال کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے کے مقصد سے نیشنل ویلفیئر اسوسییشن اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں ایک عظیم الشان بیداری ریلی اور حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
لاس موقع پر ضلع کلکٹر تِرُومتی جے. یو. چندرکلا، آئی اے ایس کی قیادت میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، پولیس حکام، محکمہ صحت کے نمائندے، سماجی تنظیموں کے ذمہ داران، مذہبی رہنما، طلبہ و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں شرکاء کو منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دینے، نشہ آور اشیاء سے دور رہنے اور دوسروں کو بھی اس برائی سے محفوظ رکھنے کا اجتماعی حلف دلایا گیا۔ اس کے بعد عوامی بیداری ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر منشیات کے نقصانات سے متعلق پیغامات عام کیے۔
ضلع کلکٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والدین، اساتذہ، مذہبی رہنما اور سماجی تنظیمیں مل کر نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیں تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرہ قائم کیا جا سکے۔
اس بیداری مہم نیشنل ویلفیئر اسوسیشن کے صدر کرپور محمد ایوب کے وہ نشاط حمد محمد فہیم اور بہت سے اراکین نے شرکت کی. عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی اور شرکاء نے مستقبل میں بھی ایسی آگاہی مہمات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔