سونم وانگچک کی تحریک کی حمایت میں جلگاؤں میں آج پُرامن احتجاج۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): لداخ کے معروف ماہرِ ماحولیات اور ماہرِ تعلیم سونم وانگچک کی جاری تحریک سے اظہارِ یکجہتی اور اخلاقی حمایت کے لیے آج بروز پیر 20 جولائی دوپہر 12 بجے جلگاؤں کے شیوتیرتھ میدان (جی ایس گراؤنڈ) میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ہے۔
"جلگاؤں کر جاگرت سمیتی" کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس احتجاج میں شہر اور ضلع کے طلبہ و طالبات، نوجوان، والدین، اساتذہ، مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں، ہم خیال شہریوں اور باشعور جلگاؤں باشندوں سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اس تحریک کی اخلاقی حمایت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج کسی سیاسی جماعت کا پروگرام نہیں، بلکہ طلبہ کے بہتر مستقبل، معیاری نظامِ تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور جمہوری اقدار کے دفاع جیسے اہم عوامی مسائل سے متعلق ہے۔ ان بنیادی موضوعات کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا اور پُرامن و جمہوری انداز میں اپنی اخلاقی حمایت کا اظہار کرنا ہی اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔
منتظمین نے شہریوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ کی موجودگی طلبہ کے روشن مستقبل، ماحولیات کے تحفظ اور جمہوری اقدار سے وابستگی کا مضبوط پیغام ثابت ہوگی۔" انہوں نے تمام باشعور شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس پُرامن احتجاج میں شریک ہوکر عوامی مفاد کے اہم مسائل پر اپنی یکجہتی اور ذمہ دارانہ شہری کردار کا مظاہرہ کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔