معروف مصنف و صحافی رضوان اللہ سید کے بھیونڈی آمد پر اعزازی نشست کا انعقاد۔
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) "بیفور کورونا میموری فیڈس" نامی کتاب کے مصنف رضوان اللہ سید کے بھیونڈی آمد پر گزشتہ دنوں یہاں کی ادبی، تعلیمی و سماجی شخصیات نے ان کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔
اس نشست میں شہر کی اہم ادبی، تعلیمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نشست کا آغاز مولانا عبدالسلام مدنی (صدر جمعیت اہل حدیث بھیونڈی) کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد مولانا اوصاف فلاحی (ضلع صدر تھانہ ضلع جماعت اسلامی ہند)،ریاض شیخ(مکہ مسجد)،حنیف رمضان مومن(صدر،بھیونڈی سوشل سوسائٹی)ڈاکٹر مختار انصاری (نائب صدر بزمِ یاران ادب)،عبدالجلیل انصاری (بزم یارانِ ادب) اور دیگر اہلِ علم نے شرکاء محفل سے خطاب کیا۔کورونا کے وبائی دور میں ریاست مہاراشٹر کے تمام اضلاع اور ممبئی و مضافات میں مسلمانوں کے ذریعے کئے گئے نا قابل فراموش کاموں کی تفصیلات پر مبنی اہم کتاب ہے۔مالیگاؤں کے "کاڑھے"نے مہاراشٹر میں لاکھوں افراد کی جان بچانے میں جو اہم کردار ادا کیا اس کا خصوصی ذکر ہے۔اس موقع پر پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے بھی کتاب کے تعلق سے اہم پیغام دیا۔پرنسپل روش انصاری نے کتاب کی مناسبت سے انگریزی میں خطاب کیا۔آخیر میں صاحب اعزاز و صاحب کتاب رضوان اللہ سید کی خدمت میں تہنیتی کلمات کے ساتھ تحائف اور گلدستہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر صاحب کتاب نے کتاب کی تیاری کے مراحل کو تفصیل کے ساتھ گوش گزار کیا۔پروفیسر سلیم یوسف شیخ نے اظہار خیال کے ساتھ نظامت کی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دی۔میزبان رئیس عبداللطیف انصاری کی جانب سے مہمانان اور شرکاء کیلئے پر تکلف ضیافت کا نظم کیا گیا تھا۔پروگرام کے کنوینر شاہد انور فاروقی کے رسم شکریہ کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔
Comments
Post a Comment