نیکی کی طرف ایک قدم ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نیکی کی طرف ایک قدم ۔
وتعاونوا على البر والتقوى
نیکی اور تقوی کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون کرو
سورۃ المائدہ: 2
الحمدللہ
جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، مالیگاؤں دینی علم کا وہ چراغ ہے جو ان بستیوں میں روشنی پھیلا رہا ہے جہاں تعلیم و تربیت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
یہاں غریب و نادار گھرانوں کے طلبہ خالص دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں تاکہ کل یہی نوجوان امت کی رہنمائی، منبر و محراب کی زینت اور دین کے داعی بنیں۔
آپ کا تعاون = صدقہ جاریہ
یاد رکھیں صدقہ و خیرات سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالی اس میں برکت عطا فرماتا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ما نقص صدقة من مال
صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا
آپ کے تعاون سے یہی طالب علم قرآن و حدیث کی تعلیم سے امت کی اصلاح کا ذریعہ بنے گا۔
ان شاءاللہ یہ آپ کے لیے قیامت تک جاری رہنے والا صدقہ جاریہ بن جائے گا۔
امدادی ٹکہ پروگرام
تاریخ: 12 ربیع الاول 1448ھ
بمطابق: 26 اگست 2026ء بروز بدھ
اس بابرکت دن جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے امدادی ٹکہ پروگرام میں دل کھول کر حصہ لیں۔ آپ کا 300 روپے کا تعاون ادارے کی ضرورت بھی پوری کرے گا اور آپ کے لیے آخرت کا زاد راہ بھی بنے گا۔
اللہ تعالی آپ کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے۔
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
گذارش کنندہ:
جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، مالیگاؤں
Comments
Post a Comment