انجمن ترقی اردو کڈپہ ضلعی شاخ کے انتخابات -صدر و معتمد ستار فیضی عبدالقدیر کا متفقہ انتخاب۔
کڈپہ 4 جولائی 2026 بروز ہفتہ (راست) انجمن ترقی اردو کڈپہ ضلعی شاخ کے انتخابات بروز ہفتہ کڈپہ شاہی بیانکٹ ہال میں عمل میں آے.
صدر ستار فیضی نے اخباری نمائی دوں کو بتایا کہ انجمن کے انتخابات متفقہ طور پر عمل میں آے. بحیثیت صدر ستار فیضی نائب صدور امیر بابو اور نذیر احمد معتمد عمومی محمد عبدالقدیر پرویز شریک معتمدین محمد ارشاد اور سراج الدین بخاری خازن نذیر باشاہ کو متفقہ طور پر چن لیا گیا.
مجلس عاملہ کے چودہ اراکین کا بھی انتخاب بھی ہوا. جس میں سید رحمت اللہ، شیخ جیلانی باشاہ، شیخ محمد ایوب، ڈاکٹر امتیاز اقبال خسرو، کے اے مقبول احمد مقبول، محمد عبدالواحد، شیخ محمد اعظم، سید ارشد اقبال قادری، سید صلاح الدین، سید قدرت اللہ، سید الطاف حسین یس مقبول باشاہ الحاج شیخ غوث محی الدین، شیخ محمد پیر کا متفقہ طور پر پر انتخاب عمل میں آیا.
ریاستی صدر انجمن ترقی اردو کے صدر سید ہدایت اللہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ کڈپہ کی انجمن ترقی اردو کی شاخ کے نمایاں خدمات رہے ہیں. ریاست بھر میں یہ فعال شاخ ثابت ہوئی. اردو ترقیاتی میدان کڈپہ سر فہرست ہے. انہوں نے نئ کمیٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے حلف لیا گیا کہ وہ تمام عہدے داران و اراکین اردو زبان وادب اور ثقافت کی ترقی کے لئے اردو مسائل کے حل کے لیے کاربند رہیں گے. اردو زبان کی بقا اور تحفظ کے لیے کوشاں رہیں گے. اردو زبان سے محبت اخلاص سے رہنے کا وعدہ لیا گیا.
اس انتخابات میں انجمن ترقی اردو کے ریاستی معتمد عمومی یونس طیب اور رکن نصیرالدین، پروفیسر قاسم علی خان قدرت اللہ منڈل ایجوکیشنل افسر رفیق صاحب موجود تھے. اس نشست کے کنوینر محمد ارشاد نے نظامت کے فرائض حسن وخوبی سے انجام دئے. منتجب شدہ عیدےداروں اور اراکین کو جنرل باڈی ممبرز نے دلی مبارک باد پیش کی.
Comments
Post a Comment