منقبت سید الشہداء۔ ازقلم : صوفی حکیم خلیفہ حضرت عثمان جوہری۔ (نیشنل ہائی وے نمبر چھ آٹو نگر جلگاؤں خاندیش مہاراشٹر)


منقبت سید الشہداء۔ 
ازقلم : صوفی حکیم خلیفہ حضرت عثمان جوہری۔ 
(نیشنل ہائی وے نمبر چھ آٹو نگر جلگاؤں خاندیش مہاراشٹر)

درد دل خنداں بدخشانِ چمن ہے یا حسین 
چاک دامن چاک حسنِ پیرہن یا حسین 

  ماتم شبیر میں روحِ نظامِ کن فکاں
آرزوئے سر بہ گردانِ ستم ہے یا حسین

ظلم کی وہ انتہا اور امتحان صبر جاں
عالم اسلام جان پنج تن ہے یا حسین

دین کے احکام کو بخشا فروغ جاوداں
آپ کے زیرِ نظر یہ  انجمن ہے یا حسین

کربلا کی گود میں وہ لٹ گئے لعل و گہر
 ہر ادا جن کی نشانِ بانکن ہے حسین

شاقیء کوثر بہ جان فاطمہ کے نور عین
مشکلوں کا حل علی نورِ زمن ہے یا حسین

دین احکام شریعت پنجتن حب علی
آپ پر عثمان قرباں من بہ من ہے یا حسین

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔