لائیو خبر - یو۔ای۔ایس۔ مہیلا مہاودیالیہ، سولاپور کی طالبہ نازیہ چھپر بند کو بی۔اے۔ اردو زبان میں گولڈ میڈل کا اعزاز۔


سولاپور، 30 جولائی: پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی کے 22ویں کانووکیشن تقریب میں یو۔ای۔ایس۔ مہیلا مہاودیالیہ، سولاپور کی ہونہار طالبہ نازیہ چھپر بند نے بی۔اے. امتحان میں اردو زبان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ یہ اعزاز ان کی بہترین تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں عطا کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں شعبۂ اردو، یو۔ای۔ایس۔ مہیلا مہاودیالیہ کی جانب سے ڈاکٹر صدف آراء چوبدار بھی موجود تھیں، جنہوں نے طالبہ نازیہ چھپر بند کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر زینب نایاب نے شعبۂ اردو کی تمام اساتذہ، اسسٹنٹ پروفیسر فرزانہ پٹیل، ڈاکٹر صدف آراء چوبدار، ڈاکٹر ثمینہ سید اور ڈاکٹر مسرور کو طالبہ کی اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نازیہ چھپر بند کی یہ کامیابی نہ صرف شعبۂ اردو بلکہ پورے کالج کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے ادارے کی علمی و تعلیمی شناخت مزید مستحکم ہوئی ہے۔
اس موقع پر شعبۂ اردو کے اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ کامیابیوں کے حصول کے لیے تیار کرتے رہیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔