سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول حمیلہ پور کو دہم جماعت تک اپ گریڈ کرتے ہوئے سرکاری پی یوکالج کاآئندہ سال سے آغاز صدرمعلم محبوب استاد کواسدسلیم نے پیش کی تہنیت۔


بیدر۔ 15/جولائی (راست)حمیلہ پور کے سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول کو دہم جماعت تک اپ گریڈ کیاگیاہے۔ اور آئندہ سال سے نہم اور دہم جماعتیں بھی اسی اسکول میں رہیں گی جب کہ ایک سرکاری کالج بھی اسی مقام پرشروع کیاجائے گا۔ یہ اطلاع اہلیان حمیلہ پور اور اطراف واکناف کے دیہات کے طلبہ وطالبات کے لئے حوصلہ افزاء خبر ہے۔ یہ باتیں جناب اسدسلیم مؤظف مدرس نے مذکورہ اسکول میں منعقد ہ ایک تقریب سے کہیں۔ انھوں نے آج چہارشنبہ کو اسکو ل کے اپ گریڈہونے کی اطلاع پر اسکول پہنچ کر صدر معلم محبوب استادکی شالپوشی اور گلپوشی کی اور طلبہ وطالبات کومبارک باد پیش کی۔شاعروادیب اور اردوصحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے مہمان کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”جناب رحیم خان رکن اسمبلی گذشتہ 20سال سے باربار رکن اسمبلی منتخب ہورہے ہیں، اس دوران وہ دودفعہ وزیر رہ چکے ہیں۔ اردو اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے میں اس وقت وہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ اردو والوں کیلئے اچھی بات ہے لیکن نہم اور دہم جماعت میں بھی طلبہ کامیڈیم اردو ہی رہنا چاہیے، وہ تبدیل نہ ہو۔ اسی طرح اہل حمیلہ پور کو چاہیے کہ وہ اس سنہرے موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے ہائی اسکول اور کالج کی سہولت کو اپنے گاؤں سے دوسری طرف جانے نہ دیں۔ یہاں ہائی اسکول اور کالج ہوگاتو اس سے خصوصاً طالبات (لڑکیوں) کو فائدہ ہوگا۔صدرمعلم جناب محبوب استاد نے تہنیت قبول کرنے کے بعدخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”سال 2019؁ء میں میں نے چارج لیاتھاتب اس اسکول میں طلبہ کی تعداد 100سے زائد تھی۔ اور آج اس اسکول میں طلبہ وطالبات کی تعداد200سے زائد ہے۔ یہ صرف اللہ تعالیٰ کاکرم ہے اور میرے مددگار معلمین کی دن رات کی محنت شاقہ کانتیجہ ہے۔پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ طلبہ وطالبات نے حمد،نعت پیش کی۔ ایک طالبہ نے کنڑی زبان میں نعت شریف پیش کی۔ اسکول کے دیگر معلمین اور معلمات موجود تھے۔ شکریہ پر تقریب اختتام کو پہنچی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔